حکومت الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کریگی، پی ٹی اے کی وضاحت

PTA

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق 8 فروری کو انٹرنیٹ سروسز بند نہیں کی جائیں گی۔

پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات والے روز انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پی ٹی اے نے وضاحت جاری کی۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ حکومت الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق کل الیکشن کے روز انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہوگی۔ بغیر کسی رکاوٹ انٹرنیٹ سسٹم کام کرے گا۔

ملک بھر میں بلا تعطل موبائل اور انٹرنیٹ سروس جاری رکھنے کا حکم برقرار

خیال رہے کہ اس سے قبل نگراں حکومت بلوچستان نے 8 فروری کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس تربت، مچھ اور چمن میں عارضی طور پر معطل رہےگی۔


متعلقہ خبریں