الیکشن ڈیوٹی سے انکار، خاتون ٹیچر کے وارنٹ گرفتاری جاری

election

الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر لیکچرزکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

ملک بھر میں کل جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن ڈیوٹی نہ دینے والے ملازمین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے ریٹرننگ آفیسر نے ایک ٹیچر کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے ملک میں 5 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات

این اے 121 کے آر او نے الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر کوٹ خواجہ سعید کی لیکچرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، تاہم خاتون کی گرفتاری کے متعلق کسی قسم کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

آر اوز کا کہنا تھا کہ ا سکولوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے سے روکنے پر بھی کارروائی ہوگی، گزشتہ روز ایف سی کالج کے پاس نجی اسکول کی انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشن قائم کرنے سے منع کیا تھا آر او کی جانب سے وارننگ پر نجی اسکول کی انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشن قائم کرنے دیا۔


متعلقہ خبریں