الیکشن کمیشن نے پچاس حلقوں کے نتائج  کی بروقت ترسیل کے لیے ”سیٹلائٹ سسٹم” نصب کر دیا

صدارتی انتخابات

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) الیکشن کمیشن نے پچاس حلقوں کے نتائج  کی بروقت ترسیل کے لیے ”سیٹلائٹ سسٹم” نصب کر دیا۔  

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے لگ بھگ دور دراز کے پچاس حلقوں کے نتائج  کی بروقت ترسیل کے لیے ”سیٹلائٹ سسٹم” نصب کر دیا ہے اور آر اوز اس سٹلائٹ سسٹم کے ذریعے لنک ہو کر الیکٹرونک منیجمنٹ سسٹم میں رزلٹ اپ لوڈ کر سکیں۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشنز کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معانت سے ملک بھر میں عمارتوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی ہے جو فروری 8 کو پولنگ کے دن پولنگ سٹیشنز کے طور پر کام کریں گی۔

ذرائع کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر ڈیل ایس ایل انٹرنیٹ کنکشن اور حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا چکے ہیں۔ ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن 2024 میں ملک بھر میں لگ بھگ 90000 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جو ان لائن اور اف لائن موڈ میں کام کریں گے اگر کسی جگہ پر انٹرنیٹ کسی وجہ سے دستیاب نہ ہو سکا تو متعلقہ پولنگ سٹیشن کے پریذائیڈنگ آفیسر خود جا کر ریٹرنگ افیسر کے دفتر میں رزلٹ جمع کروائے گا۔

ذرائع کے مطابق جنرل الیکشن 2018 میں ملک بھر میں 84000 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے اس دوران پریزائڈنگ افیسر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو براہ راست نتائج بھجنے کی ہدایت تھی جس کے سبب ار ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا تھا۔

لیکن اس مرتبہ آر اوز رزلٹ پریزائڈنگ افیسرز کے پاس لے کر جائیں گے اور وہاں موجود ڈیٹا انٹری اپریٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے رزلٹ ای ایم ایس سسٹم اور ایکسل شیٹ پر ٹرانسفر کریں گے تاکہ رزلٹ بروقت پہنچائے جا سکے۔

الیکشن قوانین کے مطابق پریزائڈنگ افیسرز رزلٹ 9 فروری کی صبح 10بجے تک الیکشن کمیشن کو پہنچانے کے پابند ہیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم ہو کرنل سعد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کےہمران میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر بڑا اعتماد ہے ای ایم ایس کے کافی تجربات بھی کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر ریزلٹ تصویر لے کر ریٹرننگ افسر کو تصویر بھیجے گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم کیلئے تین ہزار لیپ ٹاپ کا انتظام کیا ہے جبکہ چھتیس سو آپریٹرز کو ٹرین کیا ہے اس سسٹم کو چلانے کیلئے پرائیویٹ نیٹ ورک بنایا ہے یہ سسٹم انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ این اے 197 کے ریٹرننگ افسر نے ہیلپ لائن پر کال نہیں کی ریٹرننگ افسر کو کچھ مسائل سامنے آئے تھے وہ حل کرلیے ہیں۔

انہوں نے مزید کیا کہ ای ایم ایس کے تجرباتی مشق میں سامنے آنے والے مسائل حل کرلیے گئے پریزائیڈنگ افسر کا کام بڑا سادہ ہے ریزلٹ کی تصویر لینی ہے اور آگے بھیج دینی ہے۔


متعلقہ خبریں