پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما روف حسن نے کہا ہے کہ تمام سزائیں لندن پلان کا حصہ ہیں جن کا ہمیں پہلے ہی پتہ تھا۔
ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے روف حسن نے کہا کہ ہم آنے والی سزاوں سے بھی سرپرائز نہیں ہوں گے ، جو سزائیں مل رہی ہیں وہ سب لندن پلان کا حصہ ہیں جن کا ہمیں پہلے ہی پتہ تھا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف تمام کیسز حقائق پر مبنی تھے ، اگر ماضی میں غلط ہوا ہےتو اب بھی غلط ہو رہاہے ، جنہیں سزائیں ہوئی تھیں ان کی تو 15دنوں میں تمام سزائیں ختم کر دی گئیں ، وہ تو سرٹیفائڈ چور تھے۔
یہ سسٹم کولیپس کر چکا ہے جسے ہم نے تبدیل کرناہے، ہمارے ووٹر پولنگ اسٹیشن میں جائیں گے اور رزلٹ تک وہاں رہیں گے۔
ماہرین نے ڈالر رکھنے والوں کو خبردار کردیا
حسن روف نے تمام ٹکٹ ہولڈر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر وعدہ معاف گواہ بنا تو ٹکٹ واپس لے لیا جائے گا اور ایسی صورت میں یہ ہمارے امیدوار نہیں رہیں گے ، جن کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں ،ہمیں نہیں جانتے کہ ان کی وفاداریاں کیسے تبدیل کی گئی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پتہ نہیں بشریٰ بی بی کو کیسے بنی گالہ میں بھیجا گیا ، انہیں بنی گالہ میں جیل سے بدترین حالت میں رکھا گیاہے۔