پی ٹی آئی نے راولپنڈی انتظامیہ سے تاریخ ساز جلسے کی اجازت مانگ لی

pti

پاکستان تحریک انصاف نے 4سے 6 فروری کے دوران لیاقت باغ میں تاریخ ساز عوامی جلسہ عام کے لیے راولپنڈی انتظامیہ سے تحریری اجازت مانگ لی ہے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے کہاکہ دوسری جماعتوں کی طرح ہمیں بھی لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت ملنی چائیے تاکہ قانون و انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں۔

لیاقت باغ میں ا نتخابی جلسے کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رہنما اور حلقہ این اے 56 کے امیدوار شہر یار ریاض نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تحریری درخواست دے رکھی ہے کہ 4فروری سے 6فروری کے دوران کسی بھی دن کے لیے ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

دوران عدت نکاح، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید، 5،5 لاکھ جرمانہ

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں جس قانون کے تحت جلسے کی اجازت دی گئی تھی اسی قانون کے مطابق ہمیں بھی جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے۔

شہر یار ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس غیر جانبدار ہوکر ہمیں لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دے، عوام کا سمندر لیاقت باغ کے اس جلسے کو تاریخ ساز بنا دے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں