تیل وگیس کی مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ

Crude oil

ملک میں پیٹرولیم منصوعات بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل )کی جانب سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تیل وگیس کی مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

سندھ میں 6تا 9 فروری تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈوآلہ یار میں واقع درس ویسٹ کنواں2 ٹنڈوالہ یار سے 350 بیرل خام تیل یومیہ کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

کنویں سے سے 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار بھی شروع کی گئی ہے جبکہ 20میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار بھی شروع ہو چکی ہے۔

الیکشن کے دن ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟پیشگوئی کردی گئی

ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔


متعلقہ خبریں