الیکشن کے دن ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟پیشگوئی کردی گئی

الیکشن

الیکشن کے دن ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟پیشگوئی کردی گئی


طویل خشک سردی کے بعد ملک کے بیشتر شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

چین نے پاکستان کا 2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا

الیکشن کا دن قریب آتے ہی شہری آنے والے دنوں خاص کر 8 فروری کو لیکر موسم سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاننے  کیلئے متحرک ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 فروری کو دن میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اس دن دھوپ بھی زیادہ نکلی ہوئی ہوگی اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔

انتخابات والے دن کراچی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 27 جبکہ مجموعی طور پر 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں 8 فروری کو دن میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور اس دن شہر میں دھوپ بھی واضح نکلی ہوئی ہوگی۔

الیکشن 2024،جے یو آئی نے چوہدری نثار کی حمایت کا اعلان کردیا

پشاور میں 8 فروری کو درجہ حرارت کے بارے میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔ملتان کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ انتخابات والے دن درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا اور مطلع تھوڑا ابر آلود ہوسکتا ہے۔

حیدرآباد میں انتخابات والے دن گرمی کی شدت نہ ہونے کے برابر ہوگی تاہم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔دوسری جانب 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان

الیکشن کمیشن نے عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق  تعطیل کا مقصد ہے کہ ووٹرز حق رائے دہی آزادانہ اور سہولت سے ادا کر سکیں۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں 12 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں