عمران خان کو سزا، بیرسٹر گوہر کی کارکنان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت

گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 10 سال قید سنائے جانے کے بعد کارکنان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا پیغام دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے پر بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے، عدالتوں سے انصاف ملنے کی توقع ہے۔

سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جج صاحب سائفر کیس آئین و قانون سے ہٹ کر چلا رہے ہیں۔ کارکن تحمل کا مظاہرہ کریں، یہ اشتعال دلائیں گے، مشتعل نہیں ہونا، فوکس الیکشن پر کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عدلیہ پر اعتماد ہے، ریلیف ملے گا، سزائے موت بھی دیں، کالعدم ہو جائیگی۔

خیال رہے کہ سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔


متعلقہ خبریں