وقت اور ایندھن دونوں کی بچت، گوگل میپس سے پیٹرول بچانے کا طریقہ

وقت اور ایندھن دونوں کی بچت، گوگل میپس سے پیٹرول بچانے کا طریقہ

گوگل میپس کو اب راستے میں ٹریفک کی روانی اور منزل تک پہنچنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ پیٹرول کی بچت کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

ایپ میں موجود ‘ایکو فرینڈلی روٹنگ’ نامی اس فیچر کے ذریعے دورانِ سفر گاڑی کا ایندھن بچایا جاسکتا ہے۔ گوگل میپس کا یہ فیچر گاڑی کے انجن کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول کے استعمال کا تخمینہ لگاتا ہے۔

‘ایکو فرینڈلی روٹنگ’ فیچر صارفین کو ٹریفک کی روانی، سڑک کی حالت اور دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرکے بہترین راستہ بھی تجویز کرتا ہے۔ اس طرح وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہوسکے گی۔

A screenshot of the Google Maps app displaying a route it says can save 10 percent of fuel by “driving 2 more” minutes.

گوگل میپس سے اس فیچر کو خود اِن ایبل کرنا ہوتا ہے، پہلے اپنے فون میں گوگل میپس کو اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔ سیٹنگز میں نیوی گیشن کے آپشن کا انتخاب کریں اور وہاں روٹ آپشنز پر کلک کریں۔

گوگل کا اے آئی ٹیکنالوجی سے متعلق فیچر متعارف کرانے کا اعلان

روٹ آپشنز میں ‘پریفر فیول ایفیشینٹ روٹس’ کے آپشن پر کلک کرکے ‘ایکو فرینڈلی روٹنگ’ کو اِن ایبل کر دیں۔ فیچر اِن ایبل کرنے کے بعد گوگل میپس میں اپنی منزل کو سرچ کرکے ڈائریکشنز پر کلک کریں۔

آخری مرحلے میں چینج انجن ٹائپ کا آپشن دبائیں اور پیٹرول، ڈیزل، ہائیبرڈ یا الیکٹرک میں سے آپشن کا انتخاب کریں۔


متعلقہ خبریں