خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری شروع ہو گئی

بارش اور برفباری

خیبر پختو نخوا میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری سے موسم میں خنکی میں اضافہ ہو گیا۔  

پشاور اور گردونواح میں ہلکی بارش جبکہ کالام، چترال، مالم جبہ، ناران، کاغان اور گلیات سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری سے شروع ہو گئی جس کے باعث مذکورہ علاقے سفید چادر میں چھپ گئے ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

عام انتخابات2024، پی ٹی آئی نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے مطابق برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹورازم پولیس کے نوجوان تعینات کیے گئے ہیں۔

سیاح برف باری والے مقامات پر جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاحتی مقامات پر موجودہ صورتحال سے آگاہ رہنے کے لیے سیاح ٹورازم ہلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں جو کہ 24 گھنٹے فعال ہے۔

ترجمان کے مطابق برف باری والے مقامات پر جانے والے سیاح گاڑیوں میں چین کا استعمال کریں، دوران سفر پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔

آزاد امیدوار جیت کر آئی پی پی میں شامل ہوں گے، فیاض چوہان کا دعوی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودجبکہ بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

تاہم اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ،گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور شمالی بلو چستان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علا قوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔

مسلم لیگ ن لاہور سے کلین سویپ کرے گی، عظمیٰ بخاری

جبکہ پیرکو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔صبح کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہارمیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں