امریکا کی ترکیہ کو 23 ارب ڈالر کے 40 ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری

امریکا طیارے

امریکا نے ترکیہ کو 40 نئے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

امریکا کا یہ فیصلہ رواں ہفتے ترکیہ کی جانب سے سوئیڈن کی نیٹو میں رکنیت کی توثیق کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے کانگریس کو ترکیہ کے لیے 23 ارب ڈالر کے F-16 کی فروخت کی منظوری کے فیصلے سے مطلع کر دیا ہے۔

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان

ترکیہ نے اکتوبر 2021ء میں امریکا سے جیٹ طیاروں کی خریداری کی درخواست کی تھی لیکن انقرہ کی طرف سے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری میں تاخیر طیاروں کی فروخت کے لیے کانگریس کی منظوری حاصل کرنے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ تھی۔

اس ڈیل کے تحت امریکا ترکیہ کے پاس پہلے سے موجود 79 ایف 16 طیاروں کو جدید بنانے کے لیے آلات بھی فراہم کرے گا۔


متعلقہ خبریں