لاہور: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا

سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمد اظہر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے گرفتاری کی تصویر بھی ٹویٹ میں شیئر کی۔

لاہور ، حماد اظہر پولیس چھاپے کے دوران فرار ، پناہ دینے والے 2 افراد گرفتار

حماد اظہر نے لکھا کہ ‘بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔’

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ‘پولیس میرے والد کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئی’۔

https://twitter.com/Hammad_Azhar/status/1751502587034034262

خیال رہے کہ میاں اظہر لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 سے انتخابی نشان کرکٹ وکٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں