ملتان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے لکھا کہ آپ 8 فروری سے قبل کسی بھی وقت اور کہیں بھی مجھ سے بیٹھ کر مناظرہ کر لیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں اور وہ اپنے ووٹرز کو منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بھی بتاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹنگ سے قبل شفافیت کا عمل برقرار رکھنے کے لیے ووٹرز کو یہ آگاہی ہونا بہت ضروری ہے۔
I invite the PM candidate of @pmln_org, @NawazSharifMNS, to engage in a debate with me anytime, anywhere before Feb 8. Globally, Presidential and Prime Ministerial candidates participate in televised debates, providing voters with crucial insights into their plans. This…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 26, 2024
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا جماعت اسلامی پر گھناؤنا الزام
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ سمجھ رہی ہے کہ انہوں نے میچ فکس کر لیا ہے جبکہ وہ تو گھروں سے بھی باہر نہیں نکل رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاستدان چوتھی بار وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔