ملک میں دھند کا راج، موٹرویز بند


اسلام آباد: ملک کی مختلف موٹرویز کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کی مختلف موٹرویز پر آج بھی دھند کا راج رہا اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو بند کر پڑا۔

موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے ایم فور کو عبدالحکیم سے فیصل آباد تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔

موٹروے ایم فور کو عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کی وجہ سے ہیوی ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج ہے اور حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے موٹرویز کو مختلف جگہوں سے بند کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناراض پارٹی رہنما کو شہباز شریف نے راضی کر لیا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں جزوی ابر آلود رہے گا  تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی جس کے باعث مذکورہ علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔


متعلقہ خبریں