امریکہ کو پاکستان میں اظہار رائے کی پابندی پر تشویش


واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر پابندی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے جبکہ ہماری دلچسپی صرف جمہوری عمل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی منصفانہ اور شفاف انتخابات کی کوریج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ پر تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شارجہ ، پاکستانی خاندان کے گھر میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق

ویدانت پٹیل نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی تشویشناک ہے اور اس معاملے پر پاکستانی ہم منصب سے رابطے میں ہیں اور پاکستان اپنے فوجی آپریشن پر بہتر طریقے سے بات کر سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں