پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن پر تاحیات پابندی لگ گئی

PCB

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکیل شیخ کی کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن اور دستاویزی ثبوت کی روشنی میں ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے شکیل شیخ کے خلاف بے ضابطگیوں اور شکایات پر جواب طلبی کے لیے انہیں متعدد نوٹسر جاری کیے لیکن ان نوٹسز کے باوجود وہ انکوائری کمیٹی میں پیش ہونے سے انکاری رہے۔

انکوائری کمیٹی میں پیش نہ ہونے پر انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ پی سی بی میں جمع کروائی جس کی روشنی میں گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکیل شیخ اور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق عہدیدار ناصر اقبال پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ذکا اشرف کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

پی سی بی انکوائری کمیٹی نے شکیل شیخ اور ناصر اقبال سے کروڑوں روپوں کی ریکوری کرنے سمیت ان کے خلاف قانون کے مطابق کیسز کے اندراج کے لیے  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاملہ بھیجنے کی بھی سفارش کی ہے۔


متعلقہ خبریں