جام کمال کے اثاثوں میں با کمال اضافہ ،تفصیلات سامنے آگئیں

الیکشن

اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈہم انویسٹی گیشن ٹیم )پچھلے پانچ سال میں سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے اثاثوں میں تین سو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے جام کمال کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلیں، سابق وزیراعلی کے بیرون ملک اثاثے بھی سامنے آگئے۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2023 میں جام کمال کے اثاثے کی مجموعی مالیت ایک ارب تیس کروڑ ہوگئی ہے، مالی سال 2018 میں جام کمال اورانکی اہلیہ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 37 کروڑ روپے تھی۔ 80 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے اپنے والدین سے ملے تھے۔

مراد علی شاہ کے اثاثوں میں 85 فیصد اضافہ

2018 میں سابق وزیراعلی کے ٹیکس شدہ اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ جبکہ خاندانی وراثت کی مجموعی مالیت 37 کروڑ تھی، موجودہ الیکشن کے کاغذات میں جام کمال نے ٹیکس شدہ اثاثوں کی مالیت 27 کروڑ بتائی ہے۔

دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعلی نے الیکشن حکام مجموعی خاندانی اثاثوں کو مالیت ایک ارب 31 کروڑ بتائی ہے، جام کمال کے اثاثوں کی 2020 میں مجموعی مالیت ایک ارب دس کروڑ تھی، مالی سال 2021 میں والدین سے 88 کروڑروپے کی مالیت کے اثاثے ملے تھے۔ سابق وزیراعلی نے اپنی جائیداد متحدہ عرب امارات میں ظاہر کی ہے۔

الیکشن لڑنے والی 1315 خواتین کے اثاثوں کی مالیت 20 ارب سے زائد، مریم نوازپہلے نمبر

جام کمال کے خاندانی ذرائع کے مطابق پچھلے تین مالی سال میں والدین سے تمام اثاثے ملے ہیں، بیرون ملک سے اثاثے بھی والدین سے ملے، تمام اثاثے قانونی طور پرظاہر کیے گئے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں