پاکستان کی ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت شروع نہ ہو سکی

تجارت

پاکستان کی ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت شروع نہ ہو سکی


اسلام آباد(شہزاد پراچہ)پاکستان کی جانب سے ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت چھ ماہ گزرنے کے باوجود شروع نہ سکی۔

جنوری کے آخری دنوں میں مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی دونوں پڑوسی برادر ممالک کے علاوہ روس کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت عملی شکل اختیار نہیں ہوسکی ہے، ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے گرتے زرمبادلہ کے ذخائر اور ڈیفالٹ کے خطرے سے نکلنے کیلئے گزشتہ سال یکم جون کو ایران، روس اور افغانستان کے ساتھ امریکی ڈالرز کی بجائے مال کے بدلے مال کی بنیاد پر تجارت کا طریقہ کار باضابطہ طور پر جاری کیا تھا۔

جاوید ہاشمی بھی الیکشن سے دستبردار

مال کے بدلے مال کی تجارت کے تحت پاکستان نے ان ممالک کو چھبیس ایسی اشیا کی فہرست بھیجی تھی جو ان ممالک کو بغیر ڈالر کی ادائیگی کے بھیجی جانی تھی اور بدلے میں ان ممالک سے گندم، پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا درآمد ہونا تھیں تاکہ پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارے پر پڑے دبائو کو کم کیا جاسکے اور بالخصوص ایران سے دوطرفہ تجارت کوامریکی پابندیوں سے بھی بچا جا سکے۔

سگریٹ کی ڈبیوں پر جعلی ٹیکس سٹیمپس لگنے کا انکشاف

ذرائع کے مطابق پاکستان کی اس پیش کش کا ملک کی تاجر برادری نے خیرمقدم  کیا تھا اور اس امید کا اظہار کیا تھا کہ اس اقدام سے تینوں ممالک کو باہمی تجارت کے فروغ دینے میں مدد ملے گی اور ڈالرز پر انحصارکم کیا جاسکے گا تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے کی گئی کوشش تاحال رنگ نہ لاسکی۔

ذرائع کے مطابق ایران، افغانستان اور روس کے حکام نے تاحال اپنے تاجروں کو پاکستان کے ساتھ ایسی تجارت شروع کرنے کی اجازت ہی نہیں دی جس کی وجہ سے تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

پیٹرولیم لیوی سے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ وصولیوں کا منصوبہ تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تینوں ممالک کی طرف ایک ایسے وقت میں ہاتھ بڑھایا تھا جب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرکم ترین سطح پر تھے اور پاکستان پر ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے تھے جس کا ان ممالک کے حکام نے تاحال کوئی عملی جواب نہیں دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں