پاکستانی میڈیا چینلز کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں داخلے کے نئے شرائط سامنے آگئے، ویڈیو ریکارڈ کرنے اور یوٹیوب پروگرام کرنے پر پابندی عائد۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں میڈیا نمائندگان کے داخلے کے لیے شرائط رکھی گئی ہیں۔ کوئی بھی میڈیا نمائندہ سیکیورٹی چیکنگ، سامان کی تلاشی کے بغیر عمارت میں داخل نہیں ہوسکے گا۔
سپریم کورٹ نے پہلی باراپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کر د ی
شرائط کے مطابق میڈیا نمائندگان کو پولیس سے تعاون کرنا ہوگا جبکہ کمرہ عدالت میں موبائل فون لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ میں اہم کیسز کی سماعت کے موقع پر صرف سلیکٹڈ صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
اس کے ساتھ سپریم کورٹ احاطے میں موبائل سے کسی قسم کا انٹرویو کرنے اور یوٹیوب پروگرام کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
No media person will be allowed to record video or interviews/YouTube program inside Supreme Court Building. pic.twitter.com/ETh2vKyE20
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) January 22, 2024