اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ موٹرویز کو بھی بند کر دیا گیا۔
ملک کی میدانی علاقے اس وقت شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی جبکہ کچھ علاقوں میں حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ سے ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم ون کو اسلام آباد سے پشاور تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ایم2 کو للہہ انٹرچینج سے اسلام آباد تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ ایم ٹو پر لاہور سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات کے التوا کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، شہباز شریف
موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے اور ایم فور کو ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک کسی بھی قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ایم 5 موٹروے کو ملتان سے ظاہر پیر تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا اور ایم 14 کو ہلکہ سے یارک ڈیرہ اسماعیل خان تک بند کر دیا گیا۔