ورلڈکپ کیلئے ٹیم تیار کررہے ہیں، کچھ چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں، کپتان شاہین

شاہین آفریدی (shaheen afridi)

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اِن کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا، ٹیم تیار کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح یاب ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کے لیے میچز میں موقع دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی 20 میں شکست ، پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ٹیم تیار کر رہے ہیں، ورلڈ کپ تک سب کو علم ہو گا کہ کس نے کہاں کھیلنا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ جب ٹیم تیار کرتے ہیں تو کچھ چیزیں ہو جاتی ہیں، انہیں برداشت کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز نے 1-4 سے برتری حاصل کرلی۔ شاہین کی بطور کپتان انٹرنیشنل میچز میں یہ پہلے جیت تھی۔

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی پاکستان کو بدترین شکست

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 134 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں کیویز کی پوری ٹی صرف 92 رنز بنا کر آل آؤ ہوگئی۔ قومی ٹیم کی طرف سے افتخار احمد نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں