سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ، فی تولہ 2 لاکھ ، 15 ہزار 300 کا ہو گیا

سونا gold

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، مقامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا 300 روپے مہنگا ہو گیا ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت  257 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہو گئی۔

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا

یاد رہے کہ گذشتہ روز سونا 1300 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت فروخت 2  لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ رہی تھی۔

دوسری جانب سعودی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گولڈ مارکیٹ میں 21، 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 243.94 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 223.66 ریال رہی ۔

ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 213.44 گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام 182.95 ریال میں فروخت ہوا جبکہ 14 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 142.30 ریال رہی۔


متعلقہ خبریں