اسرائیلی بربریت بدستور جاری ، بمباری سے مزید 142 فلسطینی شہید ، تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی

اسرائیلی بربریت

غزہ میں اسرائیلی بربریت بدستور جاری ، بمباری سے مزید 142 فلسطینی شہید اور 278 زخمی ہو گئے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 987 سے متجاوز ہو چکی ہے۔

خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 77 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ العمل اسپتال کے قریب بھی شدید فائرنگ کی گئی۔

غزہ پر بمباری سے مزید 250 شہید ، رملہ میں خاتون فلسطینی سیاستدان گرفتار

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں 12 خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا، حملوں کے باعث نقل مکانی کرنے والوں میں بھی وبائی امراض پھیل رہے ہیں، کم از کم 4 لاکھ شہری وبائی امراض کا شکار ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ طبی امداد نہ ملنے سے 60 ہزار حاملہ خواتین کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے، قحط اور بیماریاں پھیلنے کے خدشات ہیں۔

غزہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ، ملبے میں دبے افراد کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے دوران 20 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، جنگ زدہ علاقوں میں بچے کی پیدائش ایک اور زندگی کو جہنم میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ دوسری جانب غزہ میں 8 روز مسلسل بندش کے بعد انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

ادھر اسرائیل نے غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا ہے، صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ جنگ اب بھی کئی ماہ تک جاری رہے گی۔

حماس کے راکٹ حملے ، 2 افسروں سمیت 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ، 24 ٹینک تباہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے فلسطینی شہریوں کو نقصان پہنچنے کی ذمہ داری پر بات چیت کی۔ تاہم امریکی صدر نے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔


متعلقہ خبریں