سابق کپتان سرفراز احمد کے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑنے کی اطلاعات

فوٹو: فائل


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑنے کی خبریں زیرگردش ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ملک میں اپنے مستقبل سے متعلق مایوس ہو کر پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ برطانیہ منتقل ہو گئے ہیں۔

سرفراز احمد نے مستقبل سے مایوس ہو کر ملک چھوڑنے کے باوجود قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے میچز میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

واضح رہے کہ سرفراز احمد ایک اچھے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور ان کی ملک کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جبکہ ان کی زیرقیادت پاکستان نے 2 عالمی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی تھی اور 2006 میں انڈر 19 میں بھی سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم فاتح بنی تھی۔


متعلقہ خبریں