اسلام آباد پریس کلب کے باہر موجود مظاہرین کیلئے انٹیلیجنس تھریٹ الرٹ جاری


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پریس کلب کے باہر موجود مظاہرین کے لیے انٹیلیجنس تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

انٹیلیجنس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پریس کلب کے سامنے ریڈ زون کے قریب موجود ایک مظاہرہ گزشتہ 3 ہفتے سے جاری ہے جبکہ ایک اور مظاہرے کو ایک ہفتے سے زیادہ ہو چکا ہے۔

بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر موجودہ صورتحال کے باعث کسی بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ملک دشمنوں کی جانب سے پریس کلب کے باہر موجود کیمپس کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ

موجودہ صورتحال کے باعث پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو تمام ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔


متعلقہ خبریں