سیمنٹ کی کھپت میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد ، برآمد میں 111فیصد اضافہ

سیمنٹ سستا

ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اور برآمد میں 111 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 23882000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 21764000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر میں ملک میں 4063000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈکی گئی جودسمبر 2022 کے مقابلے میں 5 فیصد اور نومبر کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر 2022 میں ملک میں 3881000 ٹن اور نومبر میں 3927000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سیمنٹ کی برآمد میں سالانہ بنیاد پر 111 فیصد اضافہ ہوا ۔

جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں 3653000 ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈکی گئی ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1734000 ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر میں 525000 ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈکی گئی جودسمبر 2022کے مقابلے میں 156 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر 2022 میں 205000 ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈکی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں