پاکستان کا ایران میں جوابی حملہ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،پاک فوج

آئی ایس پی آر ispr سیکیورٹی فورسز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کے اندر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، یہ دہشتگرد پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے جمعرات کی صبح (18جنوری 2024)کو ایران کے اندر ان ٹھکانوں کے خلاف موثر حملے کیے جو پاکستان میں حالیہ حملوں کے ذمہ دار دہشت گردوں کے زیر استعمال تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق درست حملے کلنگ ڈرونز، راکٹوں، بارودی سرنگوں اور اسٹینڈ آف ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے۔

بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن میں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کا کوڈ نام آپریشن ‘مرگ برسرماچار’ رکھا گیا۔

پاک ایران کشیدگی، چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش

نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام زمانہ دہشت گرد استعمال کر رہے تھے جن میں دوست عرف چیئرمین، بجر عرف سوغت، ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف تحفظ کو یقینی بنانے کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہم پاکستانی عوام کی حمایت سے پاکستان کے تمام دشمنوں کو شکست دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں