عام انتخابات 2024: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ

عام انتخابات 2024: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو الیکشن 2024 کے لیے مور کا نشان الاٹ کردیا گیا۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ فارم 33 کے مطابق تھرپارکر کے 6 حلقوں پر مجموعی طور 86 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں این اے 214 پر 11 امیدواروں کو نشانات ملے۔

شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

الیکشن کمیشن کی طرف سے تھرپارکر کے حلقے این اے 214 پر پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان دیا گیا ہے۔ این اے 214 پر امیدوار مہرالنسا کو ہوائی جہاز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

آئندہ عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 215 پر 20 امیدواران، پی ایس 52 پر 11، پی ایس 53 پر 14، پی ایس 54 پر 12 اور پی ایس 55 پر 18 امیدواروں کو نشان الاٹ کیے گئے ہیں۔

عام انتخابات 2024: تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے

خیال رہے کہ اس سے قبل ملتان کے حلقے این اے 150 سے شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین حسین قریشی کو انتخابی نشان’جوتا’ جبکہ این اے 151 سے انکی صاحبزادی مہر بانو قریشی کو انتخابی نشان ‘چمٹا’ الاٹ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں