اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20روپے سے بڑھا کر 30روپے کرنے کی سفارش

اورنج لائن میٹرو ٹرین

صوبائی دارالحکومت لاہور میں چلنے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

نگران پنجاب حکومت کے دور اقتدار میں سستی سواری مزید مہنگی کرنے کی حکمت عملی بنا لی گئی، اورنج ٹرین کا کرایہ پھر سے بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کرایہ بڑھانے کے لئے پنجاب حکومت کو استدعا کر دی۔ اورنج ٹرین کے کرایہ سلیب میں پانچ سے دس روپے اضافے کی منظوری لی جائے گی۔

چینی کی قیمت میں 10 روپے کلو اضافہ

اورنج ٹرین کا کرایہ اس سے قبل 21نومبر 2022ء کو بھی بڑھایا گیا تھا، ایک سال دو ماہ بعد دوبارہ کرایہ بڑھانے کی استدعا کر دی گئی۔بجلی کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے اورنج ٹرین کرائے میں اضافے کا پلان بنایا گیا۔

اورنج ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20روپے سے بڑھا کر 30روپے تک کرنے کی سفارش کی گئی۔ اورنج ٹرین پورے ٹریک کا آخری سٹاپ تک کرایہ 40روپے سے بڑھا کر 50روپے کرنے کی سفارش کی گئی۔

ماضی میں اورنج ٹرین کے فعال ہونے کے 2سال 24دن بعد نیا کرایہ نامہ نافذ کیا گیا۔علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک اورنج ٹرین کا موجودہ کرایہ 40روپے ہے تاہم اب اورنج ٹرین کے نئے کرائے نامے میں پانچ مختلف سٹیج کی سفارش کی گئی۔

انٹربینک میں ڈالر 280 روپے80پیسے کاہوگیا

میٹرو اورنج لائن ٹرین کا 0سے 4کلومیٹر تک کرایہ 20روپے سے بڑھا کر تیس روپے کرنے کی سفارش، اورنج ٹرین کا 5سے 8کلومیٹر تک کا کرایہ 25روپے سے بڑھا کر 35روپے کرنے کی سفارش، ٹرین کا 9سے 12کلومیٹر تک کرایہ 30روپے سے بڑھا کر 40روپے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ٹرین کا 13سے 16کلومیٹر تک کرایہ 35روپے سے 45روپے کرنے کی استدعا، ٹرین کا 16سے 27کلومیٹر آخری سٹاپ تک کا کرایہ 40روپے سے بڑھا کر 50روپے کرنے کی سفارش کی گئی۔پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد اورنج ٹرین کا نیا کرایہ نامہ نافذ العمل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں