سرفراز احمد کا نوجوان کرکٹرز کو خاموشی کیساتھ کھیلنے کا مشورہ

فائل فوٹو


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوان کرکٹرز کو خاموشی کے ساتھ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا آسان کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان کو ذرا سی غلطی پر ہٹا دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ وکٹوریہ کی بابراعظم کو بی بی ایل اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے پیشکش

سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنایا گیا ہے تو اب انہیں وقت بھی دینا چاہیے۔ شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی کپتانی کی ہے جبکہ پلینگ الیون کا انتخاب کرنا ٹیم مینجمنٹ کا کام ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آکلینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا بابر اعظم کی فارم خراب چل رہی ہے۔ بابر اعظم نے بے شمار رنز بنا رکھے ہیں جن کی میں گنتی بھی نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان دنیا کی بہترین اوپننگ جوڑی ہے اور رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل 17 ٹی 20 میچز ہیں، اس دورے پر مختلف کمبینیشن بنائیں گے کہ کون کس جگہ پر بہتر کھیل رہا ہے، جب انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے جائیں گے تو سب کو معلوم ہو گا کس نے کیا کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں