16 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے کی کھڑکی ٹوٹ گئی


پورٹ لینڈ: امریکی ریاست اوریگن سے پرواز بھرنے والے طیارے کی 16 ہزار فٹ بلندی پر کھڑکی ٹوٹ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے کیلیفورنیا کے اڑان بھرنے والے طیارے کی 16 ہزار فٹ بلندی پر اچانک کھڑکی ٹوٹ گئی تاہم طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔

مسافر طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 180 مسافر سوار تھے اور طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو دوبارہ پورٹ لینڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے غزہ کو ناقابل رہائش قرار دے دیا

کھڑکی ٹوٹنے کے باعث طیارے میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی تھی اور مسافروں کو ہنگامی صورتحال کے باعث آکسیجن ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی۔

طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں طیارے کی ٹوٹی ہوئی کھڑکی اور لٹکتے ماسک دیکھے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں