اقوام متحدہ نے غزہ کو ناقابل رہائش قرار دے دیا


نیویارک: اقوام متحدہ نے اسرائیلی حملوں میں تباہ شدہ غزہ کو ناقابل رہائش قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کے سربراہ مارٹن گریفتس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری نے غزہ کو موت اور مایوسی کی جگہ میں تبدیل کردیا ہے۔

مارٹن گریفتس نے غزہ کو ناقابل رہائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی برادری کو 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی مدد ناممکن لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے وجود کو روزانہ خطرات کا سامنا ہے لیکن دنیا صرف دیکھ رہی ہے ان کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان ، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 110 ہو گئی ، سینکڑوں لاپتہ ، بجلی کا نظام درہم برہم

اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کے سربراہ نے کہا کہ 90 روز کے جہنم اور انسانی اصولوں پر ہونے والے حملے آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے لیے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں