مریم نواز کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب اسمبلی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات منظرعام ہر آگئیں۔

مریم نواز کے بیرون ممالک 2022 سے 2023 تک کے دوروں کی تفصیلات جاری کی گئیں ہیں، دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے قطر، سعودی عرب، امارات سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے دورے کئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں پونے دو ارب روپے کی کمی

مریم نواز نے ایک سال کے دوران 17 ممالک کے دورے کئے، ان کے ایک سال میں 17 دوروں پر 74 لاکھ 22 ہزار 271 روپے کے اخراجات آئے۔

دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے 13 نومبر 2022 سے 30 نومبر 2022 تک سوئٹزرلینڈ میں قیام کیا۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر کے سوئٹزرلینڈ 18 دن قیام کا خرچ 53 ہزار 550 روپے ہوا، انہوں نے برطانیہ کے 4 وزرٹ کئے اور 96 دن قیام کیا۔ 96 روز میں مریم نواز نے 22لاکھ 50 ہزار کی رقم خرچ کی۔

عمر تنویر بٹ کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

دستاویزات میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں مریم نواز 2 دورے کئے اور 32 دن قیام کیا سعودی عرب اور یواے ای قیام کے دوران 24 لاکھ 88 ہزار سے زائد رقم خرچ کی مریم نواز 2023 میں 6لاکھ 50 ہزار 695روپے کی آمدنی ہوئی، مریم نواز نے 2023 میں ایک لاکھ 17 ہزار 185 روپے انکم ٹیکس دیا۔


متعلقہ خبریں