الیکشن التوا کی قرارداد کی قانونی حیثیت نہیں ، بلے کے نشان پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہو گا ، بیرسٹر گوہر


تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں سینٹ میں الیکشن التوا کی قرارداد پاس ہونے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے مطابق مقررہ مدت میں الیکشن کا انعقاد لازمی ہے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے۔

بیرسٹر گوہر خان کی عمران خان کے ساتھ انتخابی امیدواروں سے متعلق مشاورت مکمل

انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے بھی الیکشن کروانے کیلئے دستخط کر رکھے ہیں، سپریم کورٹ تو یہاں تک کہہ چکی ہے کہ الیکشن کا 8 فروری کو انعقاد پتھر پر لکیر ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ استدعا ہے کہ بلے کے نشان سے متعلق درخواست پر پیر تک فیصلہ ہو جائے، سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہو گا منظور ہو گا۔


متعلقہ خبریں