لاہور، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں چار روپے فی کلو مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے فی کلو جبکہ پرچون میں فی کلو قیمت 378 روپے ہو گئی ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس سے گوشت 548 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے انڈے 380 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 630 روپے کلو اور انڈے 400 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔