خفیہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار ہوں، فیض حمید نے کمیشن کے ممبران کو آگاہ کردیا 

فیض حمید

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہم انویسٹی گیشن ٹیم)فیض آباد دھرنا کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے کمیشن کے ممبران کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنا بیان خفیہ طریقے سے ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس نے کمیشن کو پیغام کو پیغام پہنچایا ہے کہ انکے خفیہ جگہ پر بیان ریکارڈ کرانے کا مقصد انکو لاحق سیکورٹی خطرات سے بچنا ہے۔

جنرل فیض حمید نے کمیشن کو سیکورٹی تشویش سے تفصیلاً آگاہ کردیاہے،پیغام میں کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ وہ بہت جلد کسی بھی جگہ، کسی بھی وقت اپنا بیان ریکارڈ کرا دینگے ۔

فیض حمید کا کمیشن کے نام پیغام میں واضح کیا ہے کہ وہ بیان ہرصورت دینگے اور انکو دو نوٹس ملے لیکن سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے کمیشن کے وزارت داخلہ آفس میں حاضر نہ ہوسکا۔

کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو بیان کیلیے بلایا تھا لیکن وہ آج پیش نہ ہوسکے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے کہ اس ہفتے دونوں شخصیات اپنا بیان ریکارڈ کردیں گی۔

اس سے قبل اسوقت کے ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل نوید اظہر نے اپنا بیان کمیشن کے ساتھ ریکارڈ کرادیا تھا۔

انہوں نے کمیشن کوبتایا ہے کہ وہ بطورڈی جی رینجر پنجاب وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ کے حکم پر لبیک کے کارکنان میں فی آدمی ایک ہزار روپے تقسیم کررہے تھے، مقصد دوردراز سے آئے غریب لوگوں گھر واپسی کیلیے ٹرانسپورٹ کی سہولت دینا تھا۔


متعلقہ خبریں