ٹیم مینجمنٹ نے میرے ورک لوڈ کو دیکھتے ہوئے آرام دیا، شاہین آفریدی


قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے سڈنی ٹیسٹ کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے میرے ورک لوڈ کو دیکھتے ہوئے آرام دیا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے دو میچ کھیلے ہیں اور اس میں سارے اوور کیے ہیں،مجھے لگتا ہے کہ میں آسٹریلیا میں زیادہ وکٹیں لے سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کیچز میچز جتواتے ہیں بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا،بطور باؤلنگ یونٹ میلبرن میں ہم نے اچھی کارکردگی دی۔

وسیم اکرم اور وقار یونس کا شاہین آفریدی کو آرام دیے جانے پر حیرانی کا اظہار

نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن ہم نے کوشش ضرور کی، ان کا کہنا تھا کہ مچل ا سٹارک اور ٹرینٹ بولٹ کو ہمیشہ سے فالو کرتا آیا ہوں۔

دونوں باؤلرز لیجنڈ ہیں ان کی باؤلنگ کو دیکھتا رہتا ہوں، آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں اچھی گیند بازی کی،ہیزل ووڈ نے صائم ایوب کو اچھی گیند پر آؤٹ کیا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب پاکستان کے مستقبل کا ستارا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں کپتانی کے لیے پرجوش ہوں، اکستان کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔


متعلقہ خبریں