پاکستان کی جمہوریت اور مسائل پر 2023 کی جائزہ رپورٹ جاری


لاہور: پلڈاٹ نے پاکستان کی جمہوریت اور مسائل پر 2023 کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔

پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کرنے والے غیر سرکاری این جی او پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے مطابق 2023 کے آخر میں جمہوریت شدید بھنور میں پھنس گئی تھی۔

2024 میں انتخابات کا اعلان جمہوریت میں بہتری کی امید ہے جبکہ مقبول سیاسی رہنما اور جماعتیں مسلسل اعتماد کے بحران کا شکار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کارروائی، خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات میں تاخیر کا مطلب نگران حکومتوں کے قیام کو طوالت دینا ہے اور عام انتخابات 2024 اتنے ہی شفاف ہوں گے جتنے 2018 میں ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے تمام دورانیے میں شدید دباؤ کا مقابلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی کامیابی رہی کہ انہوں نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔


متعلقہ خبریں