سونا 1600 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 21 ہزار 300 ہو گئی

سونا

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 2094 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں نئے سال کے دوسرے دن منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 729 روپے کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2680 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66 روپے پر مستحکم رہی۔


متعلقہ خبریں