پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی شدید دھند اور سردی، مختلف شہروں میں بارش کا امکان

smoge

شہری رواں ہفتے محتاط رہیں محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا


پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید سردی اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شدید دھند کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، راولپنڈی اسلام آباد میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک گر گیا۔

شمالی بلو چستان میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، نوشکی، قلات، تربت، چاغی اور نوکنڈی میں بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بالائی سندھ میں رات کوبھی دھند رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ راولپنڈی، ا ٹک، چکوال، بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ اورڈیرہ غا زی خان کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، پڈعیدن، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں