اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ کی تفصیلات جاری

SENATE

الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

2024میں جاپان سے روانہ مسافر 2023میں امریکہ پہنچے

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مالی سال 23۔2022ء کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں سید یوسف رضا گیلانی، مصدق مسعود ملک، شاہین خالد بٹ، سیف اﷲ سرور خان نیازی، عون عباس، نزہت صادق، سید محمد علی شاہ جاموٹ، میاں رضا ربانی، امام دین شیخ، سید فیصل علی سبزواری، تاج حیدر، نثار احمد کھوڑو، خالدہ عطیب، سید محمد صابر شاہ، سابق ممبر شوکت فیاض ترین، لیاقت خان ترکئی، ہدایت اﷲ خان، عطاء الرحمن، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر، دوست محمد خان، گردیپ سنگھ، ہدایت اﷲ، محمد عبدالقادر، ثمینہ ممتاز، سعید احمد ہاشمی اور دنیش کمار شامل ہیں۔

بجلی کے بلوں میں سرچارجز کے علاوہ 8 قسم کے ٹیکسز وصولی کا انکشاف

کمیشن نے کہا ہے کہ اگر 15 جنوری تک یہ اراکین اپنے گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہے تو 16 جنوری سے ان کی ممبرشپ معطل کر دی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں