فافن کا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ

fafen

فافن کی جانب سے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے سفارشات پیش


فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے جاری کریں۔ تفصیلی فیصلوں کا اجرا کاغذات مسترد کرنے کی وجوہات جاننے کے لیے ضروری ہے۔الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ کے تحت آر اوز یہ فیصلے جاری کرنے کے پابند ہیں۔

ملک بھر میں 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے ، الیکشن کمیشن

فافن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران ایک مخصوص ضابطے کے تحت ہی کاغذات مسترد کر سکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن ضوابط کے خلاف کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپنے اختیارات کے استعمال کا حق رکھتا ہے۔

فافن نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت آراو کاغذات مسترد، منظور کرنے کے فیصلے جاری کرنے کے پابند ہیں۔

نواز شریف کی کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل

فافن کا کہنا ہےکہ الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 12.4 فیصد رہی ہے،  جبکہ الیکشن 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 10.4 فیصد رہی تھی، اور الیکشن 2013 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 14.6 فیصد رہی تھی۔

 


متعلقہ خبریں