جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی

بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے

جاپان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا، ریکٹر اسکیل پر شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے مغربی ساحل پر ہولناک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد جاپانی حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔ زلزلے کے بعد سمندر کی لہریں بلند ہونے لگیں ، زلزلے کے جھٹکے شمالی اور جنوبی کوریا میں بھی محسوس کیے گئے۔

لوئر دیر اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

زلزلے کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ تاہم زلزلے سے اب کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حکام نے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور منتقل ہونے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ 5 میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں ، اسلئے شہری احتیاط کرتے ہوئے ساحلی علاقوں سے دور رہیں۔


متعلقہ خبریں