لوئر دیر اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

earthquake

لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔

سوات اور گرد و نواح میں 5.2 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں بھی  4.3 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں