پی ٹی آئی کے اکثر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں، علی محمد خان

ali muhammad khan

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے اکثر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن ود ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار” میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ہمارے ہی کچھ دوست جو ابھی پارٹی میں شامل ہوئے تھے ان کے منظور ہوئے ہیں،پرانے تمام پارلیمنٹرینز کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

اسد قیصر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر ردعمل دیدیا

انہوں نے کہا کہ میں نے2کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،ایک میں اعتراض لگایا گیا کہ میں نےٹکٹ جمع نہیں کرایا،اسکروٹنی میں پارٹی ٹکٹ نہ ہونے کا اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔

ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی بھی چھینے گئے، خاص جماعت کے کاغذات کو مسترد کر کے الیکشن کو پہلے ہی متنازعہ بنا دیا گیا، عدالتوں سے ہمیں انصاف ملا ہے،امید ہے اب بھی ملےگا، ہم الیکشن کا بائیکاٹ کبھی نہیں کریں گے۔

این اے 89میانوالی سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بھی انشااللہ باہر آئیں گے، اس ملک کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سیکھنا پڑے گا، کسی بھی جماعت سے ان کا انتخابی نشان کسی بھی وجہ سے چھینا نہیں چاہیے۔


متعلقہ خبریں