خیبرپختونخوا میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

smog and school

پنجاب سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی


خیبرپختونخوا میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی۔

اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق سمر زون میں سات جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

مراسلے کے مطابق مردان، پشاور، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع اساتذہ کی الیکشن ٹریننگ اور سرد موسم کی وجہ سے کی گئی۔

مراسلے کے مطابق یکم جنوری سے کُھلنے والے اسکول اب 8 جنوری کو کھلیں گے۔

اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں کے تعلیمی ادارے یکم جنوری 2024ء کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولوں میں یکم جنوری سے 9 جنوری تک موسم سرما کی اضافی تعطیلات ہوں گی۔

اس ضمن میں تمام اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق عمل کریں اور 10جنوری سے تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز کریں۔


متعلقہ خبریں