ندیم افضل چن، فاروق شاہ کے این اے 82 سرگودھا سے کاغذات نامزدگی منظور

8 فروری کو سارے جعلی سروے ٹکے میں بھی نہیں بکیں گے

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد(شہزاد پراچہ) سابق وفاقی وزیرمذہبی امور محمد امین الحسنات کے بھائی فاروق شاہ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن کے این اے 82 سرگودھا سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق این اے 82 سرگودھا سے سابق وفاقی وزیر امین الحسنات کے بھائی فاروق شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر امین الحسنات نے الیکشن کے لیے کاغذات جمع نہیں کروائے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی فاروق شاہ نے آزاد امیدوار کے طور پر نیشنل اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے این اے 82 کے امیدواروں بشمول فاروق شاہ، پی پی پی کے ڈاکٹر ندیم افضل چن، مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر مختار اور ہارون پراچہ کو جمعرات کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے بلایا تھا این اے 82 کے امیدوارآر او کے سامنے پیش ہوئے اور ان کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔

آر او کی جانب سے امیدواروں کو بتایا گیا کہ کاغذات منظوری کی رسید دسمبر 30 کو ملے گی، واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر امین الحسنات اور ان کے بھائی فاروق شاہ نے حال ہی میں پی ٹی ائی کو چھوڑ دیا تھا اور الیکشن میں ازاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں