الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کا نئے آئی جی پولیس کے لئے تجویز کردہ نام مسترد کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے رائے دی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں آئی جی پولیس کی تعیناتی کے لئے نیا پینل ہونا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نگران وفاقی حکومت ڈی آئی جی پولیس بابر سرفراز الپا کو نیا آئی جی لگانا چاہتی تھی، حکومت نے سینئر پولیس افسر بابر سرفراز الپا کو نیا آئی جی اسلام آباد لگانے کے لئے الیکشن کمیشن سے اجازت طلب کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی
بابر الپا اس وقت آر پی او شیخوپورہ کے طور پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے اپنی رائے میں کہا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے ناموں پرمشتمل پینل نگران وزیراعظم کو بھیجے اور پھر وزیر اعظم اپنا تجویز شدہ نام الیکشن کمیشن کو بھیجیں۔
الیکشن کمیشن نے، آئی جی اسلام آباد پولیس تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا، ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس تبدیل نہ کرنے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیخلاف پراسیڈنگ شروع کی جاسکتی ہے۔