پرامن انتخابات کا انعقاد، الیکشن کمشن کو 7 لاکھ اضافی سیکورٹی اہلکار درکار

پولنگ

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہم انویسٹی گیشن ٹیم) پرامن انتخابات کا انعقاد کیلیے الیکشن کمیشن کو 7 لاکھ اضافی سیکورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

پہلے سے موجود دو لاکھ سیکورٹی اہلکاروں 91000 سے زائد پولنگ سٹیشن کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے ناکافی ہے، عام انتخابات 2024 کے لئے مزید 5 لاکھ کی اضافی نفری درکار ہوگی کیونکہ ملک میں 58 فیصد پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے دیے گیے ہیں۔

چاروں صوبوں کے پولیس چیف اور دوسرے سیکورٹی افسران کی جانب سے کمیشن کو پولنگ ڈے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی تھی۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم کے زرائع کیمطابق پرامن الیکشن کے انعقاد کیلیے مجموعی طور پر 7 لاکھ سیکورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام حساس پولنگ سٹیشن کے باہر پاک فوج کے نوجوان تعنیات ہونگے، اضافی نفری کی کمی پاک فوج کے جوان پورا کریں گے۔

ذرائع کیمطابق اس معاملے پر کمیشن اور وزارت داخلہ کی مشاورت حتمی مرحلہ میں داخل ہوچکے ہیں، سیکورٹی اخراجات کیلیے 17 ارب روپے بھی مختص ہیں جو الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت مل کر برداشت کرینگے، پنجاب میں پولنگ ڈے کیلیے ڈھائی لاکھ اہلکاروں کی اضافی نفری درکار ہے۔

اس کیلئے پنجاب کے پولیس چیف ڈاکٹر عثمان انور نے الیکشن کمیشن کے اعلی حکام کو بتا دیا ہے، ائی جی سندھ پولیس نے الیکشن کمیشن حکام کو بتایا ہے کہ پولنگ سٹیشن کو محفظ بنانے کیلیے 12000 کی سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری درکار ہے۔

بلوچستان کیلیے 41000 کی سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری درکار ہے، اس حوالے سے پولیس حکام نے الیکشن حکام کو بتا دیا ہے۔

ذرائع کیمطابق کے پی پولیس کیلیے کم از کم 42000 کی سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری درکار ہے۔

ذرائع کیمطابق ملک میں 49 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن حساس ہیں، پولیس چیف کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے 17ہزار 411پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ترین ہیں۔

واضع رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں 20ہزار 789 پولنگ اسٹیشن حساس تھے۔

ذرائع کیمطابق پنجاب میں 6ہزار 600پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، ہم نیوز کو موصول دستاویزات کیمطابق بلوچستان میں 80 فیصد سے زائد پولنگ حلقے حساس قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن سے موصول دستاویزات کیمطابق بلوچستان میں 2024 کے انتخابات میں 4100پولنگ اسٹیشنزحساس قرار دیے گئے ہیں۔

دستاویزات کیمطابق بلوچستان کے 2ہزار 38پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیا گیا ہےجبکہ خیبرپختونخوا میں 70 فیصد اسٹیشن حساس ہیں، خیبر پختونخوا کے 4 ہزار 400 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ میں ساڑھے12 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔

2024 کے انتخابات میں 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے، 2018 کے انتخابات میں 85ہزار 307 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئےتھے۔


متعلقہ خبریں