تنخواہیں ڈبل ، 300 یونٹ بجلی مفت اورغریبوں کیلئے 30 لاکھ گھر، بلاول بھٹو کا انتخابی منشور کا اعلان

bilawal bhutto

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کریں گےاور 300 تک بجلی یونٹس مفت کر دیں جائیںگی۔

بینظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ہم شہید بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی منا رہے ہیں، 16سال پہلےکچھ قوتوں نے سوچا کہ بینظیر کو شہید کر کے پیپلز پارٹی کو ختم کر لیں گے۔

16سال بعد بھی پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ثابت کر دیا کہ ہر گھر سے بھٹو نکلے گا،ہم آج بھی اپنے شہدا سے وفا کرتے ہیں ،جو اس ملک کو بچا سکتی ہے تو وہ بینظیربھٹو کی پیپلز پارٹی ہی ہے۔

زمین کا تنازع، صوبائی اسمبلی کے امیدوار ثاقب نواز قتل

انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی سیاسی جماعت مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے تو پیپلز پارٹی ہے ، ہم نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں، قائد عوام اور بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ صوبوں کو طاقت ور بنایا جائے تو ہم نے وہ کام کر کے دکھا یا ۔

شہید قائد عوام نے ہمیں روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا تھا ، آصف زرداری نے بینظیر کارڈ دے کر روٹی ، کپڑا اور مکان کے نعرہ کو حقیقت میں تبدیل کیا ، اور ہم نے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں مذاق ہے، جاوید ہاشمی نے خاموشی توڑ دی

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم نے بھگوڑے ، غدار آمر کو نکال کر جمہوریت کو بحال کیا ، ہم نے اپنا انتقام جمہوریت کی صورت میں لیا ۔اس وقت ملک مشکل میں ہے عوام تکلیف میں ہے ، وقت ہے کہ ہم وفاق میں حکومت بنائیں ۔

ہم ایسی حکومت بنائیں جو عام آدمی ، مزدوروں کا اور طلبا کا راج ہو۔ صرف عوام راج پاکستان کو اس مشکل سے نکال سکتا ہے،اس وقت غربت ، بیروزگاری اور مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے ۔

عمران خان بلے کے نشان کے فیصلے پر خوش تھے،بیرسٹر گوہر

بلاول بھٹو زرداری نے 10نکاتی پارٹی منشور کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت ، معیشت کی بحالی اور دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے ، پیپلز پارٹی اپنے نظریے کے مطابق عوام دوست حکومت بنائے گی ، ہم کبھی امتحان سے نہیں بھاگے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو 10ایسے کام ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں،اگران 10پوائنٹس پر عملدرآمد کرتے ہیں تو کافی حد تک ہمارے مسائل حل ہوں گے،ہم حکومت میں آئے تو تنخواہیں ڈبل کر دیں گے، لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ اوربلوں سے بے زار ہو چکے ہیں ۔

غریب عوام کو سولر کے ذریعے 300یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے، ہم ٹارگٹڈ آبادی کیلئے 300یونٹ تک کی بجلی کا سولر دلوائیں گے ، ہم ہر ضلع میں گرین انرجی کے نام سے پارکس کھولیں گے ، ہم گرین انرجی پارکس سے ہر ضلع کو سستی بجلی پہنچائیں گے ۔

عمران خان  بلے کا انتخابی نشان کے ساتھ کامیابی حاصل کر سکتا ہے، ماہر علم نجوم

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ہر بچے کو مفت تعلیم فراہم کریں گے، نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ تعلیمی اداروں کو فعال کریں گے ،ہماری حکومت میں صحت کی سہولت سب کیلئے ہو گی ۔

ہم مفت صحت کی سہولت کیلئے پورے ملک میں اسپتال کھولیں گے ، قائد عوام نے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرہ کو حقیقت میں بدلہ ہے ۔

نہیں بتایا جا رہا والد کو کہاں لے کر گئے، مہر بانو قریشی

انکا کہنا تھا کہ قائد عوام نے 5مرلہ اسکیم اور بینظیر بھٹو نے 7مرلہ اسکیم سے عوام کو حقوق دلوائے ، میں نے اپنا زمین اپنا مکان کے نام سے 20لاکھ گھر بنائے ہیں ، ہم نے سیلاب متاثرین کو مالکانہ حقوق دیے ہیں ۔

ہم 30لاکھ گھر غریب ترین پاکستانیوں کو بنا کر دیں گے ، ہمارے مخالف بی آئی ایس پی کا مذاق اڑاتے تھے آج سب اسے انقلابی پروگرام مانتے ہیں ، بی آئی ایس پی کارڈ سے وسیلہ روزگار جیسے پروگرام بھی لگائیں گے ، پیپلز پارٹی کا ہمیشہ نظریہ رہا ہے کہ کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال ۔


متعلقہ خبریں